پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پائلٹس اور فضائی عملے کے عالمی قوانین کے تحت اوقات کار کا تعین کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے ڈھائی سال بعد ایئر نیوی گیشن آرڈر جاری کردیا، جس میں پائلٹس اور فضائی عملے کے عالمی قوانین کے تحت اوقات کار کا تعین کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس اور فضائی عملے کے اوقات کار پرمبنی ایئر نیوی گیشن آرڈر جاری کردیا، یکم دسمبر سے نافذ العمل اے این او ڈھائی سال بعد جاری کیا گیا ہے۔

نئے اے این او کے تحت کپتان اور فضائی عملے کو عالمی قوانین کے مطابق ڈیوٹی کے اوقات کار کے تحت فرائض ادا کرنے ،مقررہ ریسٹ کی سہولت دستیاب ہو گی، ائیرنیوی گیشن آرڈر یکم دسمبرسے نافذ العمل ہوگا۔

اے این او کے مطابق کپتان 9 گھنٹے جہاز اڑائیں گے اور 12گھنٹے ڈیوٹی کریں گے جبکہ لانگ روٹس کی فلائٹ پر 16گھنٹے جہاز اڑائیں گے اور 18گھنٹے ڈیوٹی ٹائم مقرر کیے گئے ہیں۔

اے این او میں ڈیوٹی کے بعد کپتانوں کو 12گھنٹے کا ریسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اے این او سول ایوی ایشن کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات دور کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے عالمی تنظیم کی جانب سے سی اے اے کے مختلف شعبوں اور سیفٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، نئے اے این او سے کپتان اور فضائی میزبانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا جبکہ ایئر نیوی گیشن والیم 12ورژن 6 پر تمام ایئرلائن مکمل طور پر عملدرآمدکر نے کی پابند ہوں گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں