The news is by your side.

Advertisement

پٹرول کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے بعد سول ایوی ایشن کے ملازم کا انوکھا اقدام

کراچی : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات سی اے اے ملازم راجہ آصف اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث انتظامیہ سے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ دی اور سرکاری ملازمین بھی پریشان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی آسمان کی چھوتی قیمتوں کے بعد سی اے اے ملازم نے انوکھا اقدام اٹھایا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات سی اے اے ملازم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث گدھا گاڑی پر دفتر جانے کا فیصلہ کرلیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو گدھا گاڑی پر آفس آنے اور گدھا گاڑی کو پارک کرنے کی جگہ دینے لئے درخواست جمع کرادی۔

ملازم نے تحریری درخواست میں موقف اپنایا کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی، بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں، مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے سول ایوی ایشن ملازمین کی کم ازکم تنخواہ بھی ایک لاکھ سے اوپر ہے، ترجمان سی اے اے نے کہا کہ تمام ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں