منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

سی اے اے ملازمین ویکسین سے محروم، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا ویکسین سے محروم پاکستانی ایئرپورٹس کے فرنٹ لائن ورکرز نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا۔

کرونا ویکسینیشن کےلیے یونین آف سول ایوی ایشن ایمپ؛ائز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایویشن کو خط لکھا گیا ہے، خط میں ایمپلائز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری ویکسین لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز براہ راست کرونا کا سامنا کررہے ہیں۔

ایمپلائز یونین کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل سائیڈ پر کام کرنے والےکچھ ملازمین پہلے ہی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، اس کے باوجود سول ایوی ایشن کے فرنٹ لائن ورکرز ویکسین سے تاحال محروم ہیں۔

ملازمین نے کہا کہ ملک میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، حکومت سی اے اے ملازمین کو کرونا ویکسین لگانے کا بندوبست کرے۔

ایمپلائز یونین کا کہنا ہے کہ ویکسین سی اے اے میڈیکل یونٹ یا مختص اسپتالوں میں فراہم کی جاسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں