جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سی اے اے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی سامان اس کے حوالے کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ملازمین کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سی اے اے کے ویجلنس اسسٹنٹس شہزاد اور حنیف نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا۔

مذکورہ بیگ میں مسافر محمد یعقوب کی بیٹی کے جہیز کا سامان بھی تھا، سامان میں سات تولہ سونا،3600عرب امارات کی کرنسی، ایک عدد آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔

- Advertisement -

گمشدہ بیگ کو پشاور ایئرپورٹ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کی موجودگی میں مالک کے حوالے کیا گیا، مسافر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ سے پشاور پہنچا تھا۔

سی اے اے کے عملے ائیر لائن سے معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے تلاش کیا۔ مسافر محمد یعقوب سوات کا رہنے والا تھا، مسافر نے قیمتی سامان ملنے اور عملے کی ایمانداری پر سی اے اے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ویجیلنس کے عملے کو ایمانداری اور فرض شناسی پر تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں