منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول دینے والے ملازمین اب بچ نہیں پائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کوپروٹوکول دینے کی پابندی کے باوجود کچھ اہلکار مسافروں کو پروٹوکول دے رہے ہیں جن کیخلاف سی اے اے نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو پروٹوکول دینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نے مذکورہ ملازمین کے لئے وارننگ  جاری کردی ہے۔ سی او او لاہور ائیرپورٹ اختر مرزا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر وفاقی حکومت کی پابندی کے باوجود کچھ اہلکار مسافروں کو پروٹوکول دے رہے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے۔

لاہور ائیرپورٹ مینجر نے بتایا کہ بعض سی اے اے اہلکار چھٹی والے دن بھی ائیرپورٹ آکر کچھ مسافروں کو خصوصی پروٹوکول دیتے ہیں، اس عمل کا نوٹس لیتے ہوئے سی اے اے اہلکاروں پر چھٹی والے دن ائیرپورٹ انٹری پاس کے استعمال پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ ٹرمینل مینجر کی اجازت کے بغیر کوئی سی اے اے اہلکار کسی مسافر کو پروٹوکول دیتا ہوا پکڑا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سی اے اے اہلکار کا ائیرپورٹ انٹری کارڈ ضبط کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وبا کے دوران ائیرپورٹس پر ہر طرح کے پروٹوکول پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں