کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی جی سی اے اے نے تارکین وطن کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی، اسلام آباد ، لاہور،فیصل آباد،پشاوت،ملتان اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات میسر ہوں گی۔
سی اے اے کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے ائیرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولیات میسر ہوں گی ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا۔
سول ایوی ایشن نے بتایا تمام 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں، کراچی لاہور اسلام سمیت 7 انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز فوکل پرسن کے طور خدمات انجام دیں گے۔
سی اے اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن سمیت تمام 7 ایرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کردیے ، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلیٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے۔
مقرر کیا گیا سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے، سی اے اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سی اے اے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسلیٹیشن سیل قائم کردیا۔
سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور ہدایت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔