اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے اتھارٹی نے پانچ دن بعد پالیسی پھر تبدیل کردی جس کے مطابق انٹرنیشنل، ڈومیسٹک مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ایک بار پھر نافذ ہوگی، پانچ دن قبل سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی تھی۔

سی اے اے کے مطابق نئے ایس او پیز کا اطلاق آج سے 31 اکتوبر تک ہوگا، اطلاق ڈومیسٹک، انٹرنیشنل پروازوں، چارٹر، پرائیویٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق پروازوں پر مسافروں کو مختص نشست تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انٹرنیشنل پرواز پر بورڈنگ پاس ایک نشست کے وقفے سے جاری کیے جائیں گے، آف ڈیوٹی عملے کو بھی نشستیں ایک نشست کے فاصلے سے الاٹ کی جائیں گی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک پرواز میں نشستوں کی ایک قطار کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے خالی رکھنا لازم ہوگا، انٹرنیشنل پرواز میں میڈیکل ایمرجنسی کے لیے نشستوں کی تین قطاریں خالی رکھنا لازمی ہوگی۔

حکام کے مطابق مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، بیرون ملک سے پاکستان کے لیے پروازوں پر بھی جراثیم کش اسپرے کا طریقہ کار یکساں ہوگا۔

کرونا سے بچاؤ کے انتظامات پر جہاز کے کپتان کی کلیئرنس رپورٹ بھی لازم قرار دی گئی ہے، انٹرنیشنل پرواز کی لینڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریششن فارم پرکرنا بھی ضروری ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق این 95 ماسک، دستانے، سرجیل ماسک، چشموں کی موجودگی بھی لازمی ہوگی، فضائی عملہ متعلقہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ کرونا مریضوں سے ڈیل کرے گا، پرواز پر پائلٹس، فضائی عملے اور مسافروں کے لیے ماسک کا مسلسل استعمال بھی لازمی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں