اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے ) کے ملازمین کو سروس گروپ کے تحت گاڑی اور موٹر سائیکل کے لئے ایڈوانس لون دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے ملازمین اورافسران کیلئے گاڑیوں کے ایڈوانس لون کی نئی پالیسی جاری کردی۔
سی اے اے نے بتایا کہ ملازمین کو سروس گروپ کےمطابق کار،موٹر سائیکل ،سائیکل کا قرض فراہم کیا جائے گا، سروس گروپ 1تا 2 ملازمین کو سائیکل کیلئے25 ہزار روپےبلا سود قرض دیا جائے گا۔
پالیسی کے تحت سروس گروپ 1تا 11 ملازمین کو موٹر سائیکل کیلئے ڈیڑھ لاکھ قرض دیا جائے گا جبکہ ایگزیکٹو گروپ ایک کے ملازمین کو 2 لاکھ روپے لون ملے گا۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ پے گروپ 5 تا 9 کے افسران کو 7 تا 13 لاکھ روپے گاڑی کا ایڈوانس لون ملے گا جبکہ پے گروپ 5 تا 11 کے اسپیشل پرسن ملازمین کو 13 لاکھ روپے لون دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایگزیکٹو گروپ ایک کے افسران کو 20 لاکھ روپے گاڑی کا لون دیا جائے گا جبکہ ایگزیکٹو گروپ 2 تا 10 کو 20 لاکھ سے35 لاکھ روپےتک گاڑی کی خریداری کالون ملے گا۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ گاڑیوں کیلئے حاصل کئے جانیوالے ایڈوانس لون پر شرح سود سالانہ 10فیصد ہو گی۔