تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بڑی شرط ختم : اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر آگئی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ اندرون ملک دوران پروازفیس ماسک پہننےکی شرط ختم کردی گئی۔

نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 12سال اور 15 سال سے اوپر ویکسی نیٹڈ مسافر اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے جبکہ 12سال سے کم عمرمسافر بغیرویکسین سرٹیفکیٹ سفر کرسکیں گے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوران پرواز کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے این سی او سی نے ملک میں کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ماسک استعمال روکنے بارے فیصلہ 28 مارچ کے اجلاس میں ہوا تھا، ملک بھر میں کورونا کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہےاور کورونا کیسز میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں