کوروناوبا کی دوسری لہر سےبچاؤ کیلئےسول ایوی ایشن نے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔
سی اےاے کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کے مطابق ملازمین کےدفاترمیں داخلےسےپہلےماسک کااستعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بیماری کی علامت کی صورت میں فوری متعلقہ ہیڈ کو اطلاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیماری رخصت کی منظوری کےبعدملازم گھرمیں ہی قرنطینہ ہوگا۔
- Advertisement -
ہیومن ریسورس کےایڈیشنل ڈائریکٹر کے زیرِدستخط جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دفاترمیں میٹنگزکیلئےآن لائن ویڈیوکانفرنس کی مددلی جائےگی اور دفاترکےاندرسماجی فاصلہ لازمی اورمصافحہ کرنےپرپابندی ہوگی۔
سی اےاےکےتمام دفاترکودن میں2مرتبہ ڈس انفیکٹ کیاجائے گا اور تمام شعبےنئےایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔