اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کورونا کی تیسری لہر، سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، نیا سفری ہدایت نامہ 6 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 22 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

- Advertisement -

کیٹگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمبابوے، کینیا، تنزانیہ، رونڈا، موزمبک سمیت 22 ممالک کے مسافروں کی آمد این او سی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این او سی کے بغیر کورونا کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔
دوسری جانب کیٹگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کردی گئی ہے۔

کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، سعودی عرب، سنگاپور اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔

کیٹگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں