کراچی: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی سعد رفیق کی فرمائش پر من پسند جونیئر افسران کو بڑے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر ایئرپورٹ منیجرز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جن میں کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ کے منیجرز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر ہوا بازی کی سفارش پر جونیئر افسر آفتاب شاہ گیلانی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر تعینات ہوئے ہیں۔
سی اے اے سینئر افسر عمران خان کو بھی کراچی ایئرپورٹ کے منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ طاہر سکندر کو ان کی جگہ منیجر کراچی ایئرپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سی اےاے نے افسران و ملازمین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر قوانین میں ترمیم کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سی اے اے، ملازمین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر سے متعلق اہم ترامیم (arynews.tv)
ترامیم کے مطابق خواتین ملازمین کو نزدیک ترین لوکیشن یا اسٹیشن پر پوسٹ کیا جائےگا جب کہ خواتین اور مرد ملازمین اپنی من پسند پوسٹنگ کا مطالبہ نہیں کر سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ملازمین کی ملک بھر میں کہیں بھی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی جاسکےگی۔ سیلف ٹی اے ڈی اے پر ٹرانسفر کیلئے جانےکاقانون ختم کر دیا گیا۔
سی اےاے کا بتانا تھا کہ ملازمین کو ٹرانسفر پوسٹنگ پر ضرورت کے مطابق ٹی اےڈی اے کی منظوری دی جائے گی۔ ملازمین کا ٹی اےڈی اے متعلقہ اتھارٹی ٹرانسفر پوسٹنگ مدت ملازمت کے مطابق ہو گا۔