اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایئر آپریشن میں اضافے کے لیے سی اے اے متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں ایئر آپریشن میں اضافے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس وبا سے متاثرہ ہوابازی صنعت کی بحالی کے لیے سی اے اے متحرک ہو گئی، اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے خط میں کہا ہے کہ کرونا وائرس نے ہوا بازی کی صنعت پر مفنی اثرات ڈالے، لیکن مستقبل میں ایئر آپریشن میں اضافے کا ہی امکان ہے، اس لیے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا از سرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

سی اے اے کے مطابق ادارے کو ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا، ہیومن ریسورس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خط ادارے کی صلاحیت کو مزید بڑھانے سے متعلق نظر ثانی کے لیے لکھا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں فلائٹس آپریشنز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، مستقبل میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس لیے افرادی قوت کا فیصلہ بھی مسقتبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام محکموں سے اپنی اپنی سفارشات بھی مانگ لی ہیں، کہا گیا کہ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر سفارشات 15 دسمبر تک جمع کرائی جائیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سفارشات کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں سول ایوی ایشن بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں