اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

خواتین ٹرینی پائلٹس کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے کہا خواتین ٹرینی پائلٹس کے اخراجات کا 50 فیصد سی اے اے برداشت کرے گا ، براہ راست اداروں کو رقم ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہوا بازی کی پالیسی2019 کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ،خواتین کوبااختیار بنانے سےمتعلق سی اے اے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا خواتین ٹرینی پائلٹس کےاخراجات کا50فیصدسی اے اے برداشت کرےگا، کم از کم 100گھنٹےمکمل ہونے پر ٹرینی پائلٹ فنڈزکیلئےاہل ہوں گی۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی براہ راست اداروں کو رقم ادا کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کی انتظامیہ نے ملازمین کے لیے اوور ٹائم بحال کردیا تھا ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس میں اضافی ڈیوٹی کرنے پر اضافی رقم ادا کرنے کا حکم بحال کیا گیا۔

شعبئہ ایچ آر پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین کو اضافی وقت کی اضافی اجرت دی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں