تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سول ایوی ایشن کی پرسنل لائسنسنگ امتحان کے لیے گائیڈ لائنز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پرسنل لائسنسنگ امتحان کیلئے گائیڈ لائنز اور ہدایات نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے پائلٹس، فلائٹ انجینئرز، فلائٹ اٹینڈنٹ، ایئر کرافٹ انجینئرز، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔

ایوی ایشن کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کا مقصد امیدواروں کو ضروری ہدایات اور رہنما خطوط سے استوار کرنا ہے، خواہش مند افراد کو ان ہدایات اور قواعد کو بغور پڑھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق امتحانی نظام کو بہتر اور سخت کرنا ضروری ہے ، اس کیلئے ضروری عمل اور طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا ہے، کیبن کیریئو  اور دیگر تکنیکی امتحانات کیلئے اہل امیدواروں کی ضروریات اور  توقعات پورا اترنا ضروری ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق پرسنل لائسنس کے اجراء، توثیق اور تجدید کیلئے تکنیکی امتحانات روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے۔

خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر دستیاب فارم مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں امتحان میں شرکت کے لیے باقاعدہ ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ مطلوبہ لائسنس، سرٹیفکیٹ اور درجہ بندی کیلئے اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں، امتحانات کمپیوٹر پر مبنی نظام پر ہوں گے جو پرسنل لائسنسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدواروں کو امتحان کی تاریخ سے ایک دن پہلے اپنے امتحانات کے شیڈول کی تصدیق لازمی کرانا ہوگی، رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد امیدوار کو مقررہ وقت پر امتحان میں حاضر ہونا ہوگا، ایک بار تصدیق ہونے پر سیٹ کی دستیابی کو امتحان کے شیڈول سے کم از کم 24 گھنٹے قبل امیدوار کی درخواست پر منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امتحان میں حاضر نہ ہونے امیدوار کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور جمع کرائی گئی فیس اگلے امتحان میں ایڈجسٹ نہیں کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں