پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا کارنامہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کی ویلفیئر کے لیے چلائی جانے والی بس نیلام کرنے کی تیاری کرلی، بس نہایت بہترحالت میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا کارنامہ سامنے آگیا ، ملازمین کی بس نیلام کرنے کی تیاری کرلی گئی اور ملازمین کی ویلفیئر کے لیے چلائی جانے والی بس سروس بند کردی۔

حیدر آباد ٹریننگ سینٹرمیں موجود ویلفیئربس کوآکشن پول میں ڈال دیا گیا، نیلام کی جانےوالی بس نہایت بہترحالت میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بس کی مالیت 3 کروڑ ہے جبکہ بس کو 20 سے 30لاکھ میں بیچنے کا منصوبہ ہے۔

ایمپلائز یونین نےبس کی نیلامی روکنے کے لیےحکام کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ قیمتی بس کی نیلامی روکی جائے، یہ گاڑی سی اے اے کے اثاثوں میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سی اے اے کی گاڑیاں عنقریب نیلام کی جائیں گی، بہتر حالت میں گاڑیوں کی نیلامی کا مقصدمن پسند افراد کو نوازنا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کا آکشن تمام قواعدو ضوابط کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں