بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ٔپاکستان میں پائلٹ لائسنس اور امتحانات کیلئے برطانوی سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن نے پائلٹ لائسنس کے اجرا اور امتحانات کے لئے برطانوی سی اے اے کا جدید سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل کرلی ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد برطانوی طرز کا سسٹم نصب ایک ماہ میں نصب کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹ لائسنسز کے باعث پاکستانی پائلٹس کو دنیا بھر میں درپیش مشکلات کے معاملے پر پائلٹس لائسنس اجراء کے نظام اور امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اقدام اٹھایا۔

سول ایوی ایشن نے پائلٹ لائسنس کے اجرا اور امتحانات کے لئے برطانوی سی اے اے کا جدید سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، سسٹم کی تنصیب کی منظوری کے لئے کیس ایوی ایشن ڈویڑن سے وفاقی کابینہ کو چند روز میں روانہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد برطانوی طرز کا سسٹم نصب ایک ماہ میں نصب کردیا جائے گا، برطانوی سسٹم کے نصب ہونے سے پائلٹس کے امتحان کے حوالے سے مضامین اور سوالات بھی عالمی معیار کے مطابق ہوں گے۔

برطانوی سسٹم سے پاکستانی پائلٹس کو جاری لائسنسز بین الاقوامی سطح پر قابل ہو ں گے جبکہ اس سسٹم کے تحت جاری پائلٹس لائسنس سے عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاوکے تحفظات دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم پائلٹ لائسنز اجرا میں بے قاعدگیوں سمیت سیفٹی معاملات پر پاکستانی سی اے اے آڈٹ کے لیے 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں