جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پر ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر نوٹس لے لیا اور تمام ایئرلائنزکوہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر ضعیف مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے باچا خان ایئرپورٹ کے حوالے سے سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ایئرلائنز و گراونڈ ہینڈلنگ عملہ پرواز کے وقت ضعیف مسافروں کیلئے وہیل چیئر اور اسٹرولر (بچہ گاڑی) کی بورڈنگ کاونٹر کے نزدیک موجودگی کو یقینی بنائے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضعیف مسافروں کی جہاز کے دروازے تک سہل آمدورفت کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ ضعیف مسافروں کے باسہولت سفر کے لئے مہذب اسٹاف کو تعینات کیا جائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں