بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا تمام ائیرپورٹس کی برڈ کنٹرول کمیٹیاں ہر وقت الرٹ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیئے۔

ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی پھیلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی جی سی اے اے نے ملک کے تمام ائیرپورٹس کے مینجرز کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر موثر انتظامات کی ہدایت کردی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی لاہور اور دیگر ائیرپورٹس کے اطراف میں گندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، فضائی سفر کے لئے خطرے ناک ہو سکتا ہے ، تمام ائیرپورٹس کی برڈ کنٹرول کمیٹیاں ہر وقت الرٹ رہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تمام ائیرپورٹس کے مینجرز برڈ ہٹ کے سدباب کیلئے کیے گئے انتظامات پر روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹس ہیڈکوارٹرز بھجوانے کے پابند ہوں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں