اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سی اےاے کی جانب سے6پاکستانی ایئرلائنز کو تنبیہی مراسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر چھ پاکستانی ائرلائنز کو تنبیہی مراسلے جاری کردئیے۔

تنبہیی مراسلہ پی آئی اے، ائربلیو، سیرین ائر، ائرسیال، ویژن ائر اور ائرفیلکن کو جاری کیا گیا ہے، ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے افتخار جے عثمانی کی جانب سے تنبہیی مراسلہ جاری کیا گیا۔

مراسلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعتراضات و تحفظات کو جواز بنایا گیا ہے۔

No description available.

یو اے ای حکام کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عمل درآمد میں ناکامی پر متعلقہ ائرلائن کا یو اے ای کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے افتخار جے عثمانی کے مطابق پاکستان سے امارات کے لیے دوطرفہ پروازوں پر کورونا ایس اوپیزپر عمل درآمد لازم تھا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے کیبن میں علیحدہ سے صرف ایک قطار مختص اور سیٹوں کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر لازمی تھا۔

مراسلے کے مطابق مستقبل میں ان ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائرلائن کا یو، اے اے کے لئے فلائٹ آپریشن کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں