تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

گوبھی میں‌ صحت کے لیے چھپے راز جان کر آپ حیران رہ جائیں‌ گے

گوبھی ایک ایسی سبزی ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، لیکن قدرت کا یہ عظیم تحفہ معجزاتی خواص سے بھرپور ہے۔

گوبھی میں موجود فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، کیروٹونوئیڈز، فائبر اور دیگر فینولک مرکبات دماغی امراض، کینسر، امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں، غرض آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک پیالہ گوبھی میں کیا کیا اہم خزانے چھپے ہیں۔

اس میں 29 کیلوریز، شکر اور چکنائی صفر کے برابر، وٹامن سی کی روزانہ کی بنیاد پر 73 فی صد مقدار، فولیٹ، پینٹوتھونک ایسڈ، وٹام بی 6، کولائن، فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامنز موجود ہیں۔

وٹامن اور معدنیات کا خزانہ ـ گوبھی میں وٹامن سی بھرا ہوتا ہے، گوبھی چکنائیوں کو گھلانے میں بھی بہت مددگار ہے، اس میں موجود وٹامن کے ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور جسم میں جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

بینائی ـ گوبھی کا استعمال انسان کی بینائی کو تیز کرتا اور دماغ کو راحت پہنچاتا ہے۔

ہارمونز ـ کے توازن کو برقرار رکھنے میں گوبھی مدد دیتی ہے۔

کمزور معدہ ـ جن لوگوں کا معدہ کمزور ہے وہ گوبھی کا سوپ لازمی پئیں کیوں کہ اس کے استعمال سے معدے میں زہریلے مادوں کو جمع ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

وزن ـ گوبھی کا استعمال وزن کو تیزی سے کم کرنے میں بہت مفید ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی ـ گوبھی ہڈیوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، یہ ہر طرح کے درد کو ختم اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

کینسر ـ دنیا میں کئی سروے اور مطالعات ہو چکے ہیں جن سے ظاہر ہوا کہ گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہے، گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہے اور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔

امراض قلب ـ گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے، اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔

Comments

- Advertisement -