تازہ ترین

شبہاز شریف کو بڑا دھچکا، بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد، نام ای سی ایل میں‌ شامل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو وزارتِ داخلہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ داخلہ کو ارسال کی گئی، جس کے بعد حکام نے مسلم لیگ ن کے صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف اب ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے کیونکہ اُن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعےکابینہ کو کل ارسال کی تھی۔ جس کی منظوری کے لیے کم از کم چودہ وزار کی منظوری لازم تھی۔

مزید پڑھیں: نیب کا شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہیں تھا، اسی وجہ سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی کیونکہ وہ عدالتوں سے مفرور نواز شریف کے ضامن تھے، جو اب خود ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

شیخ رشید نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سےکوئی درخواست نہیں ملی وہ 15 دن کے اندر ‏نظرثانی کی درخواست دے کر طبی یا کوئی اور وجہ بھی بیان کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔