تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی گئی ، مشروط منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ای سی ایل سے نام محدود مدت کے لئے نکالا جارہا ہے، نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے جبکہ کابینہ ذیلی کمیٹی ساڑھے 9 بجے باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب کےموقف پرتحفظات کا اظہارکیا گیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے نیب کے مؤقف پر ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہا نیب نے درخواست پرواضح مؤقف نہیں اپنایا جبکہ سیکریٹری صحت پنجاب نےتین میڈیکل رپورٹس پیش کیں۔

بعد ازاں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں رات ساڑھے 9 بجے تک وقفہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کا معاملہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وقفہ

یاد رہے نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی تھی اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت مجاز اتھارٹی ہے۔

کہا جارہا تھا کہ ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے معاملے پر نیب افسران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، قومی احتساب بیورو کے افسران نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نے بیرونِ ملک بھیجنا مقصود ہے تو پلی بارگین کے بعد بھیجا جائے۔

واضح رہے حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -