اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

چوہدری نثار استعفیٰ نہ دیں تو کابینہ سے برطرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کالعدم تنظیموں کے لیے نرم دل رکھتے ہیں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ رکوانے کی بھی کوشش کی، اگر وزیر داخلہ استعفیٰ نہ دیں تو انہیں کابینہ کے ذریعے برطرف کردیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار فرحت اللہ بابر نے سینیٹ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیرداخلہ نے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ رکوانے کی کوشش کی، اگر وزیر داخلہ مستعفیٰ نہ ہوں تو کابینہ سے برطرف کیا جائے‘‘۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر بحث ہوئی اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے استعفے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

- Advertisement -

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ’’مسلم لیگ ن کے ماضی میں عدالت پر حملہ کیا اب لگتا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، حکمراں جماعت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دوسرا سجاد علی شاہ بنانے کی تیاری کرلی ہے‘‘۔

سینیٹر داؤد اچکزئی کا کہنا تھا ’’کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پروفاق اوربلوچستان حکومتیں مستعفی ہوں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان کا ازسرنوجائزہ لیا جائے ، رپورٹ میں ریاست پر سوال اٹھائے گئے ہیں‘‘۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ اگر دہشت گردوں سے نمٹنا ممکن نہیں تو انہیں چائے پر بھی نہ بلایا جائے، حکومت کالعدم تنظیموں کے سربراہان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں