جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

عدالتی فیصلے پر مستقبل کی حکمت عملی کے لیے کابینہ اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالتی فیصلے پر مستقبل کی حکمت عملی کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل کی حکمت عملی کے لیے یہ اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انتخابات سے متعلق چار تین کے تناسب سے آنے والے چار معزز جج صاحبان کے تفصیلی فیصلے پر غور کیا گیا، 6 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مختلف آئینی اور قانونی امور پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ کو وزارت قانون کی مشاورت سے پارلیمان سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی، اور ہدایت کی گئی کہ وزارت خزانہ رہنمائی کے لیے سمری تیار کر کے کل کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں