اشتہار

کابینہ اجلاس طلب، کےالیکٹرک میں حکومتی نمائندے کی منظوری متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال کاجائزہ لےگی، سندھ سےمتعلق امور،پی ‏ڈی ایم اور قومی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کوروناکی صورتحال،ویکسین کی فراہمی کا ‏جائزہ لےگی۔

وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بھی غور کرے گی جب کہ اجلاس میں 21 نکاتی ‏ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔

- Advertisement -

کابینہ تاجکستان کو کورونا کنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دے گی۔ کےالیکٹرک کے ‏بورڈآف ڈائریکٹرز میں حکومتی نمائندے کی منظوری شامل ہے۔ کیپیٹل ٹیریٹری رولز2020کاڈرافٹ ‏کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی تقرری کی منظوری دی جائےگی، قومی ترانہ ‏کےآڈیووژول کانٹینٹ پر نظرثانی کیلئےکمیٹی کاقیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں ایم ڈی اےپی پی کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کے ‏اجلاس میں کیےگئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کرمنل لازمیں ترامیم پررپورٹ کابینہ اجلاس میں ‏پیش کی جائےگی۔

کابینہ کمیٹی برائےٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ پیش ہو گی، کابینہ فرسٹ ویمن بینک ‏کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے گی جب کہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ‏فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں