اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس : پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ موخر کردیا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی اورامن وامان کی صورتحال زیرغور آئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور سابق صدرعارف علوی، بانی پی ٹی آئی اورقاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی پر مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

جس کے بعد کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ موخر کردیا، ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ ن لیگ پی ٹی آئی پر پابندی سمیت سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف ارٹیکل 6 کے تحت کاروائی سے متعلق مزید مشاورت کرے گی، تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں