تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان کے لیے ویزہ نظام لانے پرغور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام ، ریلوے بحالی اور افغانستان کے لیے ویزہ نظام لانے سے متعلق امور پر گفتگو کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کا16نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا، آئندہ بیٹھک میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا  جبکہ ایف آئی اے کے شیڈول میں نئےقوانین کی شمولیت کی منظوری بھی دی جائےگی۔

بتایا گیا ہے کہ پاورسیکٹر شعبے میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ پر کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائےگی جبکہ آئندہ اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں ریلوے کی تنظیم نو اور بحالی کے منصوبوں کی منظوری کا امکان ہے جبکہ افغانستان کےلیے ویزہ نظام سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اور انہیں ناکارہ بنانے سے متعلق انکوائری پیش کی جائےگی جبکہ وفاقی کابینہ اسلام آبادکلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی۔

کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

Comments

- Advertisement -