ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

کیبل کار مسافروں سے بھری ٹیکسی پر گرگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا میں کیبل کار مسافروں سے بھری ٹیکسی پر گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلن میں میٹرو کیبل کار تار ٹوٹنے کے باعث نیچے کھڑی ٹیکسی کے اوپر گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اندر موجود 11 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اس موقع پر کیبل کار سروس میں تقریباً 250 کے قریب لوگ پھنس گئے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 49 سالہ جھون جیرو لندنو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ منی کیب کا ڈرائیور بھی کافی زخمی ہوا ہے۔

جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں پیلی ٹیکسی کے ساتھ ٹوٹی ہوئی کیبل کار بھی دکھائی دے رہی ہے۔ دیگر 20 لوگ جو اس حادثے میں زخمی ہوئے ان میں سے 10 کیبل کار کے اندر موجود تھے، تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جب کیبل کار نیچے گری تو اس کی اونچائی کتنی تھی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیشن کے قریب پہنچتے ہی کیبل کار گرگئی۔

میڈلین کی ڈیزاسٹر ریسپانس ایجنسی کے سربراہ کارلوس کوئنٹرو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک کیبل کار اسٹیشن میں داخل ہوتے ہی رک گئی اور پیچھے والی کار اس سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

لوگ کیبل کار سسٹم، میٹرو ڈی میڈلین کو شہری پسماندہ علاقوں کی طرف جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ وہ علاقے ہیں جو پہاڑیوں پر آباد ہیں اور جہاں کے رہائشیوں کی آمدنی کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں