پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پارک کا جھولا ٹوٹنے کے بعد لڑکوں کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکہ کے ایک تفریحی پارک میں جھولے چلنے کے دوران ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت اور خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک پارک میں خطرناک جھولا ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو نو عمر نوجوان جھولے سے الگ ہوکر صرف ایک کیبل وائر کے سہارے فضا میں معلق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جھولا انتہائی بلندی پر گول گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک طرف سے اس کی راڈ ٹوٹ گئی اور اس کی سیٹ ایک کیبل پر اٹکی رہی۔

یہ ہولناک منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور پارک میں افراتفری مچ گئی کیونکہ دونوں نو عمر نوجوان کسی بھی وقت30سے 40فٹ کی اونچائی سے گرسکتے تھے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور اسنارکل کی مدد سے فضا میں معلق دونوں نو عمر نوجوانوں کو حفاظت سے نیچے اتارا،

فلوریڈا کے مقامی عہدے داروں نے بتایا کہ پارک کو عارضی طور پر بند اور تمام جھولوں کو معائنے کیلئے روک دیا گیا ہے، جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں ہوجاتے پارک کو بند رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں