منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بچے کو تھامے خاتون کا حیران کن کیچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیس بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹے کو تھامے خاتون نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو ‏حیران کر دیا۔

سین ڈیاگو اور شکاگو کلب کے مابین میچ کے دوران اس وقت شائقین کو حیران کن کیچ ‏دیکھنے کو ملا جب ایک ہاتھ سے بچے کو پکڑے خاتون نے اونچائی سے آتی گیند کو ایک ہاتھ سے ‏کیچ کر لیا۔

یہ شاندار کیچ دے کر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے خاتون کو خوب داد دی، کیچ ‏پکڑنے پر خود خاتون بھی انتہائی مسرور تھی اور اس کیچ کو بار بار بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

- Advertisement -

لیگزی واٹمور نامی خاتون اپنے تین ماہ کے بیٹے میورک کو تھامے میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھی ‏کہ کھلاڑی کی جانب سے ایسا زوردار اسٹروکس کھیلا گیا کہ گیند اسٹیڈیم کے اوپری حصے پر ‏لگنے کے بعد نیچے کی طرف آئی تو خاتون نے دیگر شائقین کے بیچ میں لپ کر ایک ہاتھ سے ‏گیند پکڑ لی۔

California mom goes viral after catching foul ball while holding baby

اگرچہ کیچ براہ راست نہیں تھا لیکن اونچائی سے لوگوں کے بیچ میں گیند کی جانب بچے کے ساتھ ‏لپکنا اور دوسرے ہاتھ سے گیند کو تھمنا بھی حیران کن تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں