جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا: شہری نے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری نے فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کردیا تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز میں ایک نے اپنی نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی اہلیہ اور دو مردوں سمیت پانچ افراد کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص نے پہلے ایک ٹرک ساز ادارے میں اپنی اہلیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، قاتل اپنی اہلیہ اور دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ایک مکان میں گیا جہاں دو مزید افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

- Advertisement -

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آور پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی چھینی اور ایک خاتون کو اس کے بچے سمیت اغواء کرلیا تاہم پولیس اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خاتون اور بچے کو رہا کرکے خود کو گولی مارلی۔

کیلیفورنیا پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 20 منٹ پر خود اہلیہ اور دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ بیکرز فیلڈ میں پیش آںے والے والا فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس حملے کی مزید وجوہات جاننے کی تفتیش کررہی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست اوہائیو کے شہر چنچناٹی میں قائم بینک ہیڈکوارٹر میں گھس کر حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست ٹیکساس کےعلاقے رابزٹاؤن کے نرسنگ ہوم میں نامعلوم حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں