اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی طلب کر لی گئی ہے، آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب کر لی گئی، مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی سربراہی کریں گے۔
اے پی سی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی شریک ہوں گی۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد اے پی سی بلائی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر مشاورت
اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قائد حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہایش گاہ پر ملاقات کی تھی جس میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس
ان ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، اور جون کے آخری عشرے میں اپوزیشن کی اے پی سی بلائی جائے۔