پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

موٹا کیوں کہا؟ شہری نے مہمانوں پر گولیاں چلا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شہری نے خود کو موٹا کہنے پر تقریب میں موجود مہمانوں پر گولیاں چلا کر انہیں زخمی کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک تقریب کے دوران ملزم نے دو افراد پر براہ راست گولیاں چلائیں جسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ اگلے دن کھجنی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔

بیلگھاٹ کا رہائشی ارجن چوہان کچھ دن پہلے اپنے چچا کے ساتھ ایک تقریب میں گیا تھا جہاں دو مہمانوں انیل چوہان اور شبھم چوہان نے اس کا مذاق اڑایا اور موٹا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف موٹا ہونے پر شہری کو قید کی سزا، عدالتی تاریخ کا عجیب واقعہ

پولیس سپرنٹنڈنٹ (جنوبی) جتیندر کمار کے مطابق موٹا پکارے جانے پر ارجن چوہان طیش میں آگیا، اس نے اپنے دوست کے ہمراہ انیل چوہان اور شبھم چوہان کا پیچھا کیا اور ان کی کار کو تینوا ٹول پلازہ کے قریب روکا۔

جتیندر کمار نے بتایا کہ ارجن چوہان اور اس کے دوست نے کار میں سوار دونوں افراد کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور فرار ہونے سے پہلے ان پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

راہگیروں نے زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

شبھم چوہان کے والد نے پولیس میں ارجن اور اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کے بعد جمعے کو ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں