منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

امتحانات 2020، کیمبرج اسکول سسٹم کا طلباء کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کیمبرج اسکول سسٹم نے بغیر امتحانات کے بچوں کو پاس کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں پالیسی جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ بچوں کی کلاس ورک، اسائمنٹس،امتحانات کے تحت گریڈنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج اسکول سسٹم نے بغیر امتحان کےبچوں کو پاس کرنےکی پالیسی جاری کر دی ہے، کیمبرج انتظامیہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کیمبرج اسکولز کے بچوں کو امتحانات میں ترقی دی جائے گی اور بچوں کی کلاس ورک، اسائمنٹس،امتحانات کے تحت گریڈنگ کی جائے گی۔

کیمبرج انتظامیہ نے اسکولوں سے بچوں کامتعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورس ورک ، اسائنمنٹس سمیت دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

کیمبرج سسٹم نے پرائیویٹ امیدواروں کو بھی بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی دے دی ہے، پرائیویٹ امیدواروں سے اگلی جماعت میں ترقی کے شواہد طلب کرلئے گئے ہیں۔

کیمبرج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں سے اسکولوں کے طلبہ والا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، کسی سینٹر میں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ امیدواروں کے پچھلے اسکول کےشواہد قابل قبول ہوں گے اور بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں