تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب : اب اونٹوں کی بھی بیمہ پالیسی ہوگی،

ریاض : سعودی اونٹ کلب کی جانب سے مملکت میں پہلی باراونٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی بیمہ پالیسی متعارف کرادی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اونٹ بیمہ پالیسی پوری دنیا میں پہلی بار سعودی عرب میں متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد قیمتی اور نایاب اونٹوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

خواتین کے لیے اُونٹنی کے دودھ کے فوائد | Urdu News – اردو نیوز

اونٹ کلب کے سی ای او انجینئر بندرالقطحانی نے بتایا کہ اونٹوں کی بیمہ پالیسی کے حوالے سے یہ پہلی کامیابی ہے جو انشورنس کے شعبے سے منسلک ایک کمپنی اور سوئس فنانس ہاؤس کے اشتراک سے کی گئی ہے۔

اونٹوں کی بیمہ پالیسی سے اونٹوں کو پالنے کے شعبہ کو کافی تقویت ملے گی اور لوگ بڑی تعداد میں اس جانب متوجہ ہوں گے۔ بیمہ پالیسی کو متعارف کرانے سے اونٹوں کا مالکان کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ اطمینان سے بیمہ کرانے کے بعد اپنے اونٹوں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرسکتے ہیں۔

اونٹ کلب کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ اونٹوں کو دوسرے شہر لے جانے کے لیے انہیں گاڑی میں سوار کرنا ہوتا تھا جس اونٹوں کے زخمی ہونے کا امکان ہوتا تھا جبکہ بعض اوقات حادثات کی صورت میں اونٹ ہلاک بھی ہوجاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -