بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’وڈیرہ وڈیرہ کہہ کر اونٹ کے معاملے پر سیاست ہو رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے جس کے ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، گھناؤنے عمل کے مرتکب افراد کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمیندار ہونا گناہ نہیں ہے زمیندار ہو یا ہاری جو بھی ملوث ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے زمیندار ہونا گناہ نہیں ہے لیکن وڈیرہ وڈیرہ کہہ کہہ کر اونٹ کے معاملے کو ایک سمت میں پھینک دیا گیا جو بھی ملوث ہے چاہے زمیندار یا ہاری اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرور ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں معاملےمیں پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں سوشل میڈیا کارکن وڈیرہ کہہ کر ایک ذہنیت کی نشاندہی کرانا چاہتے ہیں، ایسا گھناؤنا عمل کرنے والا چاہے بادشاہ ہو یا غلام وہ مجرم ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے معاملے میں ہر رکاوٹ کے باوجود اپنا کام ہے اونٹ کا مالک کسی کا بھی نام لے ہی نہیں رہا پھر بھی گرفتاریاں کی گئیں، پی پی کی وجہ سے ہی ایک ضلع میں مثالی کام ہوا ہے اگر میں یہاں  ایم این اے نہ ہوتی تو دیکھتی اونٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ زخمی اونٹ کے مالک کی فریقین سے سمجھوتے کا سن کر افسوس ہوا تھا ہم نہیں چاہتے تھے اس گھناؤنے معاملے میں کوئی سمجھوتہ ہو، مجرمان کو مثالی سزا ملنے چاہیے تاکہ لوگ ایسےکام کرنے سے پہلے 100دفعہ سوچیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں