تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کیمرون ڈیاز کا ہالی ووڈ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

معروف اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ہالی ووڈ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا جال ہے جس میں‌ انسان بری طرح پھنس کر رہ جاتا ہے۔

حال میں ‘رُول بریکرز’ نامی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو میں چارلیز اینجل کی اداکارہ نے ہالی ووڈ کو ایک جال قرار دے دیا ہے، جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔

2018 میں ہالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی مشہور اداکارہ کیمرون ڈیاز نے مشیل ویزیج کے رول بریکرز پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ کے ڈیمانڈز اتنے ہیں کہ انسان بری طرح پھنس کر رہ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اگست میں 50 ویں سال گرہ منانے والی ڈیاز نے کہا ہالی ووڈ ایک جال جیسا ہے، جیسا کہ اگر ہم کسی چیز کو اپنے لیے اچھا سمجھتے ہیں تو ہم اسی کی طرف پھر چلے جاتے ہیں، اگر ایسا ہے تو ٹھیک ہے، لیکن مجھے لوگوں کے لیے ایسا لگتا ہے کہ ہالی ووڈ ایک جال جیسا ہے، آدمی اس میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔

کیمرون نے مزید کہا کہ میں کسی پر اپنا فیصلہ نہیں تھوپ رہی، اگر کسی کو ضرورت ہے اور لگتا ہے کہ یہ اس کے لیے اچھا ہے تو پھر ٹھیک ہے، میں خود ہالی ووڈ میں اپنے عروج پر پہنچی، مجھے لگا کہ میں نے سب کر لیا ہے، لیکن ایسا نہیں تھا، جو کام میں اب کر رہی ہوں وہ میں نے کبھی نہیں کیا۔

کیمرون ڈیاز نے کہا کہ مجھے ایک صحت مند رشتے نے ذہنی طور پر مضبوط بنانے میں بہت مدد کی، جس کی وجہ سے اب میں کسی بھی مشکل وقت کا سامنا کر سکتی ہوں، کیوں کہ وہ شخص میرے ساتھ ہے جو مجھ سے محبت کرتا ہے، اور ہم ایک ساتھ زندگی کا سفر طے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیمرون ڈیاز کی شادی 2015 میں راک بینڈ گُڈ شارلوٹ کے مرکزی گٹارسٹ بینجی میڈن سے ہوئی تھی، ان دونوں کی ایک بیٹی، ریڈکس میڈن، دو سال کی ہے۔

انٹرویو میں ڈیاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بہت سی دوسری خواتین کی طرح خود اعتمادی کی کمی کا شکار رہی ہیں، کیوں کہ ہالی ووڈ میں لوگوں نے خوب صورتی کے معیار سیٹ کر رکھے ہیں، لیکن اب وہ بہت بدل چکی ہیں۔

ہالی ووڈ کو خیر باد کہنے کے بعد بھی انھیں ایک فلم کی آفر ہوئی تھی اور ڈیاز نے تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی پیش کش ٹھکرا دی تھی، لیکن انھیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -