اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں زلفی بخاری نے برطانیہ میں مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں بریڈ فورڈ میں وارثی فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔
[bs-quote quote=”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری” author_job=”معاون خصوصی برائے وزیر اعظم”][/bs-quote]
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا، وزیرِ اعظم نے دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کا کہا ہے۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اہم ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: یقین دلاتا ہوں، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی: عمران خان
خیال رہے کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں جاری ہونے والے بانڈز کے ذریعے سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، بانڈز کی مدت تین اور پانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دو پانچ فی صد جب کہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فی صد ہوگی۔