تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کیا 17 سالہ لڑکا گاڑی کا مالک بن سکتا ہے؟ سعودی حکام کی وضاحت

ریاض : محکمہ ٹریفک نے 17 سالہ لڑکے نام گاڑی کے مالکانہ حقوق کی منتقلی کےلیے ڈرائیونگ لائسنس کو لازمی قرار دے دیا۔

سعودی شہری نے محکمہ ٹریفک سے پوچھا کہ کیا گاڑی کے مالکانہ حقوق 17 سالہ لڑکے نام پر منتقل کیے جاسکتے ہیں اگر اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو؟

شہری کے مذکورہ سوال پر محکمہ ٹریفک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کے مالکانہ حقوق کی منتقلی کےلیے ڈائیونگ لائسنس شرط ہے اور ڈرائیونگ لائسنس صرف 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں دیا جاتا۔

محکمے نے وضاحت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس اور تعمیراتی گاڑیوں کے لائسنس کے لیے بیس برس کا ہونا ضروری ہے۔

ساتھ ہی سعودی حکام نے واضح کردیا کہ مذکورہ لائسنس کا خواہش مند شخص کے خلاف کسی بھی قتل، زیادتی یا دولت سلب کرنے جیسے جرائم پر عدالت نے فیصلہ نہ دیا ہو وگرنہ ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -