ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کیا سونے کا ماسک کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک تیار کروالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا تو ماہرین نے وائرس سے بچاو کےلیے ماسک پہننے کا لازمی قرار دیا جس کے بعد دنیا بھر میں ماسک کے نت نئے ڈیزائن متعارف کرائے گئے لیکن بھارتی شہری نے سونے کا ماسک تیار پہن کر دنیا کو حیران کردیا۔

بھارتی شہری شنکر کرادے ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے تعلق ہے، شنکر کا کہنا ہے کہ اس ماسک کا کوئی فائدہ ہے یا نہیں! نہیں معلوم، بس اسی لیے ماسک پہن رہا ہوں کیونکہ حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے لیکن میں نے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کروائے ہیں تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ ہو۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کو سونے کی چیزیں پہننے کا شوق ہے اسی لیے اس نے ماسک بھی سونے کا بنوالیا۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ سونے کا ماسک بنوانے کا آئیڈیا سوشل میڈیا سے لیا جب ایک شخص کو چاندی کا ماسک پہنے دیکھا۔ شنکر کرادے کا کہنا ہے کہ اگر میرے گھر والوں کو ماسک پسند آیا تو انہیں بھی سونے کا ماسک تیار کرواکے دوں گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس نے بھارت کو چھوٹے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، جہاں کرونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ کے قریب ہے جبکہ ان مریضوں میں سے 18 ہزار 655 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں