بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کیا حارث محمد رضوان کا متبادل ہوسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں محمد حارث کا استعمال پاکستان کے لئے نہایت اہم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد حارث کی شکل میں پاکستان کو دوسرا وکٹ کیپر بیٹر مل گیا ہے، مگر دیکھنا یہ ہے کہ سیمی فائنل میں اسے کس طرح استعمال کیا جائے گا؟

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جیسے آپ نے شاداب خان، محمد نواز کو پروموٹ کیا، اچھے نتائج کے لئے ضروری ہے کہ پاور پلے میں محمد حارث کا درست استعمال کیا جائے۔

- Advertisement -

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی افریقا کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ ملر کو آرام کرانا پروٹیز کو مہنگا پڑا، انہوں نے نیدرلینڈز کو بہت آسان لے لیا تھا جس کے باعث وہ ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بھی کہا کہ پاکستان سے شکست کے بعد جنوبی افریقا کو علم تھا کہ ان کا اگلا میچ نیدرلینڈز سے ہے اگر ڈیوڈ ملر کی چھوٹی موٹی انجری تھی تو انہیں اہم میچ میں ضرور شامل کرنا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ غلطی کرگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں