اشتہار

کیا گیزر سے نکلے والا گرم پانی پیا جا سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں اب سردی نے دستک دے دی ہے، ایسے میں اب گھروں میں نہانے کے لیے گیزر کا استعمال کیا جائے گا۔

سردیوں میں گرم پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے،  ویسے بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی ہے کہ کیا گیزر سے نکلنے والے پانی کو پیا جا سکتا ہے یا اسے کافی یا میگی میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

یہ سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ابلتا ہوا پانی اسے صاف کرتا ہے، لیکن ہم بتاتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔

- Advertisement -

نوڈلز یا گرم کافی بناتے وقت کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ اپنے ہیٹر کے نل سے آنے والے گرم پانی استعمال کر سکتے ہیں لیکن زیادہ تر گھروں میں پلمبنگ سسٹم کی وجہ سے یہ آپشن صحت کے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ واٹر ہیٹر یا گیزر سے نکلنے والے پانی کو پینے یا کھانا پکانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ پانی پینے کے قابل بنانے کے لیے صاف ہونے کے بعد آپ تک نہیں پہنچتا۔

گرم ہونے کی وجہ سے پانی کی ساخت بدل جاتی ہے ایسے پانی میں آکسیجن کم ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بدل جاتا ہے، اس میں نقصان دہ نائٹریٹ بھی پائے جاتے ہیں۔

گیزر عام طور پر پانی کو تقریباً 49 ڈگری تک گرم کرتے ہیں،  تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ملا کر پینے والوں کو یہ درجہ حرارت اچھا لگتا ہے، لیکن جو لوگ اسے مسلسل پیتے ہیں ان کے لیے یہ ایک خطرہ ہے۔

کیونکہ پانی کو موزوں بنانے کے لیے پانی کو مختلف طریقے سے ابالنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ گیزر کی فٹنگ ایسی نہیں ہے کہ آپ کو آخر میں صاف پانی مل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں