اشتہار

کیا عمرہ پرمٹ میں ترمیم ہو سکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی شخص کو بھی ایک سے زائد عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی اخباری رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زائرین کو ایک سے زائدہ عمرہ نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

اپنے بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ تمام لوگ رمضان میں ایک بار عمرہ کریں اور دوسروں کو سہولت سے عمرہ ادائیگی کا موقع دیں۔

- Advertisement -

وزارت کا کہنا ہے کہ ایک عمرہ کی پابندی کا مقصد دوسروں لوگوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ اطیمنان کے ساتھ عمرہ ادا کیا جا سکے۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش سسٹم میں موجود نہیں ہے، جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کروائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ منسوخی کی کارروائی پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی کروائی جا سکتی ہے، منسوخ کرنے کے بعد نیا پرمٹ جاری کروایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں