تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کیا اقامہ ایکسپائر ہونے پر ‘ہروب’ فائل ہوسکتا ہے، اہم وضاحت جاری

ریاض : سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے غیرملکیوں ملازمین کےلیے انتہائی اہم ہدایات جاری کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایسے غیرملکی ملازمین جن کا اقامہ ایکسپائر ہوگیا ہو یا وہ خروج وعودہ ویزے پر ملک سے باہر گئے ہوں تو ان پر ہروب فائل نہیں کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اقامہ ایکسپائر ہونے کی صورت میں ہروب اس وقت تک نہیں لگایا جاسکتا جب تک اقامہ تجدید نہ کرا لیا جائے۔ ہروب لگائے جانے کے 15 دن کے اندر اسے اسپانسر اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعے کینسل کراسکتا ہے۔

پندرہ یوم کے بعد ہروب منسوخ کرانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور باقاعدہ وزارت افرادی قوت میں پیش ہوکر ثابت کرنا ہوتا ہے کہ ہروب غلط فائل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہروب کا مطلب اسپانسر (کفیل) کے پاس سے فرار ہونا ہوتا ہے، جس کے بعد غیرملکی کارکنوں کو ریڈ کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے اور فائل سیز کردی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -