تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ اس تصویر میں‌ موجود فریج تلاش کرسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں، جنہیں تلاش کرنا صارفین کے لیے ناممکن ہوتا ہے۔

ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ریفری جریٹر موجود ہے مگر دیکھنے والوں کو یہ آسانی سے نظر نہیں آرہا۔

آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں، کیا آپ کو میٹل کی کوئی چیز نظر آرہی ہے۔

باروچی خانے میں بنائی گئی اس تصویر میں کچن کی اشیا جیسے مائیکرو ویو، لکڑی کے کیبن، مصالحہ جات کی چھوٹی برنیاں اور نیچے بنے کیبنٹ نظر آرہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر جس صارف نے یہ تصویر شیئر کی، اُس نے دراصل ریفری جریٹر (فریج) فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا۔

اس تصویر میں فریج تلاش کرنے والے صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور شیئر کرنے والے شخص سے پوچھا کیا لکڑی کے ڈبوں کے اندر فریج کو رکھا ہوا ہے۔

جب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں گے تو معلوم ہوگا کہ اس فریج کی باڈی شیشے کی طرح ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی آنکھوں کو دھوکا ہورہا ہے۔

فریج کے دروازے پر کچن میں رکھی چیزیں بالکل ایسے نظر آرہی ہیں جیسے وہاں ریفری جریٹر نہیں ہے۔


کیا آپ فریج تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے یا آپ بھی نظر کے دھوکے کا شکار ہوئے؟ کمنٹس میں آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -