کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سے ایک مداح نے ان کی شرٹ کی قیمت پوچھ لی۔
گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں وہ لاہور کے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
عاصم اظہر کی تصویر پر زوہیب حسن نامی صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی یہ شرٹ آپ نے 800 روپے کی لی ہے نا؟‘
Bhai ye rs800 m shirt li na apne.
— Zohaib Hussain 🇵🇰 (@Zohaib__Atif) August 3, 2021
گلوکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’دراصل یہ میری امی نے گھر کے قریب دکان سے میرے لیے 300 روپے میں خریدی ہے۔‘
Haha actually asal mai meri ama ne khareedi mere liye. 300 rps ki ghar ke paas local shop se 😊 https://t.co/kBW43yEWMw
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 3, 2021
عاصم اظہر کی جانب سے شرٹ کی قیمت بتانے پر کئی صارفین نے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ سینئر اداکارہ گل رعنا کی تعریف بھی کی۔
گلوکار نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جسے دکان دار 300 روپے سے مہنگی شرٹ دے رہا ہے اسے میرا ٹویٹ دکھا دینا۔‘
Jis jis ko dukaan wala 300 se mehngi day raha hai usko meri tweet dikha dena 😤😂
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 3, 2021