تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ذہانت کا امتحان: کیا آپ 7 سیکنڈ میں چھپے شیر کو تلاش کرسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویری پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں جس میں انہیں مختلف چیزوں کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

صارفین کی جانب سے بھی ان پہلیوں کو خوب دلچسپی سے حل کیا جاتا ہے چند لوگ اسے حل کرلیتے ہیں اور کچھ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

تصاویری پہیلی کبھی کسی جنگل کی ہوتی ہے جس میں جانور کو تلاش کرنا ہوتا ہے جبکہ کوئی ریاضی کا سوال دیا جاتا ہے جسے صارفین حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔

اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم اپے صارفین کی مشاہداتی صلاحیتوں کو آزمانے کے لئے ایک چیلنج دے رہے ہیں، جس میں آپ نے صرف سات سیکنڈ میں چھپے شیر کو تلاش کرنا ہے۔

کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں۔

یہ ایک پناہ گاہ ہے، جو جانوروں سے محبت رکھنے والے افراد نے ان کی دیکھ بھال کے لئے بنائی ہے، پناہ گاہ کی اونچی گھاس میں ایک شیر چھپا ہے جو گرمی کی شدت کو ہرانے کی کوشش کررہا ہے، آپ کو 7 سیکنڈ میں اس شیر کو تلاش کرنا ہوگا۔

آپ کا وقت شروع ہوتا ہے۔

کیا آپ نے چھپے ہوئے شیر کو دیکھ لیا؟ نہیں،  تو تصویر پر توجہ مرکوز کریں شاید آپ کامیاب ہوجائیں، کیا آپ کو کامیابی ملی؟ آپ کے پاس کچھ سیکنڈ باقی ہے۔

آپ میں سے کتنے لوگ اب تک چھپے ہوئے شیر کو دیکھ سکے؟

وقت ختم

ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جنہوں نے مقررہ وقت پر شیر کو دیکھ لیا۔

کیا آپ کو ابھی تک شیر نظر نہیں آیا؟

کوئی بات نہیں ، ہم آپ کو واپس لئے چلتے ہیں۔

اس پہلی کو حل کرنے کے لئے اسکرول کریں

تو صارفین آپ نے دیکھ لیا کہ شیر کھچار میں آرام کررہا ہے، اگر آپ تصویر کی دائیں جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تو آپ اسے با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -