جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ٹورنٹو: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز مینیاپولس سے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران الٹ گئی۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ انتطامیہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ حادثے کے فوری بعد ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام مسافروں اور عملے کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔

canada

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں مذکورہ مسافر طیارہ رن وے پر الٹا پڑا ہوا نظر آ رہا ہے، حادثہ پیر کی دوپہر پیش آیا۔

متعلقہ حکام نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Delta Air Lines

اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ رن وے پر جمع ہونے والی برف تھی گزشتہ روز برفانی طوفان کے باعث آٹھ انچ سے زیادہ برف پڑی تھی۔

ایوی ایشن ڈیٹا فرم کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ 76 نشستوں والا تھا لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت طیارے میں کتنے مسافر اور عملہ موجود تھا۔

ریسکیو آپریشن مکمل

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ الٹ جانے سے 15افراد زخمی ہوئے۔

غیرملکی میڈیا ایک بچے سمیت 3افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، طیارے سے80افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،76مسافر اور 4کرو ممبرز شامل تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں