جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کینیڈا کےجنگل میں لگی آگ بےقابو

اشتہار

حیرت انگیز

مک مرے: کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے جنگل میں گذشتہ ہفتے لگنے والی آگ نے مزید شدت اختیارکرلی ہے،آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں واقع جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا،آتشزدگی کے بعد ایک لاکھ سے ذائد مقامی افراد علاقہ مک مرے سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ نےتقریباً چھ سو اکیس مربع میل علاقے کو لپیٹ میں لےلیاہے موسم میں آنےوالےٹھہراؤسےآگ اتنی تیزی سے نہیں پھیل رہی جیسا کہ خدشہ ظاہرکیا گیا تھا کہ آگ سات سومربع میل تک پھیل جائے گی۔

فائر فائیٹنگ ادارے کے اعلیٰ حکام نے دعویٰ کہ 1400 فائر فائٹرز،133 ہیلی کاپٹرز،27 ائیر ٹینکرز کی مدد سے ہم کئی اہم مقامات پرآگ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم موسم کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب بھی آگ کومکمل ٹھنڈاکرنےمیں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔

اس ساری ابتر صورتِ حال میں واحد خوش آئند بات یہ ہے کہ ہوا کے تیز جھکڑ آگ کو مک مرے سے پیچھے دھکیل رہے ہیں جس کی وجہ سے آئل کے پیداوری علاقہ قدرتی طور پہ محفوظ ہو گیا ہے بہ صورتِ دیگر مذید ہولناک تباہی اور ناقلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں